Dawn News Television

شائع 10 اگست 2015 09:50pm

یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر

پاکستان بھر میں 14 اگست کو دھوم دھام سے منانے کے لیے اس کی تیاریاں جوش و خروش سے کی جارہی ہیں.

ملک بھر میں بچوں اور بڑوں کے لیے پاکستان کا پرچم سمیت مختلف رنگوں کی جھنڈیوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ خریداری کر رہے ہیں.

ان اسٹالز پر بچوں کے لیے بیجز بھی موجود ہیں جو پاکستان کے پرچم کی شکل میں موجود ہیں.

ہر سال 14 اگست کو پاکستان میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے.

ملک کی آزادی کا دن پاکستان میں رہنے والوں کے لیے سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے.

اس دن کو لوگ نہایت ہی تیاریوں کے ساتھ مناتے ہیں.

ملک کے مختلف علاقوں ، گلی کوچوں ، محلوں ، شاہراہوں ،عمارتوں اور دیگر مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جا رہا ہے، بچوں میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش پایا جاتا ہے.

Read Comments