Dawn News Television

شائع 27 اگست 2015 09:48am

باجوڑ میں بم دھماکا، حکومت کے حامی رہنما ہلاک

پشاور: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں حکومت کے حامی قبائلی رہنما ہلاک ہوگئے.

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کو باجوڑ ایجنسی کی تصیل چمرکنڈ میں سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک گل رحیم ہلاک ہوگئے.

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گیھرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا.

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبائلی رہنما پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے.

ٹی ٹی پی ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ ملک گل رحیم کو سیکیورٹی فورسز سے تعاون کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا.

Read Comments