Dawn News Television

شائع 04 اکتوبر 2015 07:16pm

'موئن جو دڑو' کے لیے 50 کروڑ معاوضہ؟

اگر کوئی اداکار کسی فلم میں کام کرنے کے لیے پچاس کروڑ طلب کرلے تو یہ لالچ نہیں تو پھر یہ کیا ہے؟

جی ہاں ہریتک روشن کو معروف بولی وڈ ڈائریکٹر آسوتوش گواریکر نے اپنی نئی فلم موئن جو دڑو میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

آسوتوش گواریکر کو منفرد انداز کی فلمیں جیسے لگان، سودیش اور جودھا اکبر کی تیاری کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

ان کی اس نئی فلم کا مجموعی بجٹ بظاہر سو کروڑ روپے (انڈین) رکھا گیا اور ہرتیک روشن نے اس کا نصف (پچاس کروڑ) معاوضے کے طور پر طلب کرلیا ہے۔

اس مطالبے نے فلم بنانے والوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

اب اگر تو اداکار کا معاوضہ نیچے نہ آیا تو ہوسکتا ہے کہ ہرتیک کو بدل کر ان سے سستے کسی اداکار کو کاسٹ کرنا ہی پروڈکشن فلم کے لیے بہتر سمجھے۔

Read Comments