ماہ محرم کیلئے 16000 سیکیورٹی اہلکار تعینات
ملک بھر میں اضافی سیکیورٹی کیلئے دس ہزار فوجی، چھ ہزار رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات کر دیے، چوہدری نثار۔
اسلام آباد: حکومت نے محرم کے مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تقریباً دس ہزار فوجی، 6000 رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات کر دہے۔
جمعرات کو شروع ہونے والے ماہ محرم میں ملک کے مختلف حصوں میں فرقہ ورانہ کشیدگی دیکھنے کو ملتی ہے۔
دو سال پہلے راولپنڈی میں فرقہ ورانہ کشیدگی میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ’ہم نے گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی ماہ محرم کیلئے متحرک حمکت عمللی اپناتے ہوئے ملک بھر میں دس ہزار فوجی، چھ ہزار رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات کر دیے‘۔