کراچی میں مگرمچھوں کا میلہ
منگھوپیر میں بزرگ سید حسن المعروف سلطان سے منسوب ایک میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مگرمچھ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں.
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں بزرگ سید حسن المعروف سلطان منگھوپیر سے منسوب ایک میلہ جاری ہے جہاں موجود مگرمچھ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں.
اس میلے کو عموما شیدی میلہ بھی کہا جاتا ہے مگر متعدد لوگ اسے مگرمچھوں کا میلہ بھی کہتے ہیں.
سلطان منگھوپیر کا مزار کراچی کے شمال میں 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں جاری اس میلے میں شیدی قبیلے کے لوگ ہی نہیں بلکہ بلوچستان اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔
مزار کے احاطے میں ایک تالاب میں سالوں سے پلنے والے مگرمچھ اس میلے کی سب سے خاص چیز تصور کیے جاتے ہیں۔