پاکستان

’توہین مذہب‘ پر عیسائی پیر گرفتار

عیسائی پیر پر الزام ہے کہ وہ اپنے مریدوں کے علاج کیلئے اسلامی کلمات پر مزین تلوار استعمال کرتا تھا۔

لاہور: پولیس نے سرگودھا میں ایک عیسائی پیر کو توہین مذہب قانون کے تحت گرفتار کر لیا۔

مقامی پولیس افسر امیر مختار نے اے ایف پی کو بتایا کہ نوید جان کو علاقے کے مسلمانوں کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔

نوید پر الزام ہے کہ وہ اپنے مریدوں کے علاج کیلئے اسلامی کلمات پر مزین تلوار استعمال کرتے تھے۔

امیر مختار نے بتایا کہ مقامی مسلمان آبادی نے تلوار پر اسلامی کلمات ہونے پر اپنے مذہبی جذبات مجروح ہونے کی شکایت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ نوید کے خلاف توہین مذہب کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جرم ثابت ہونے پر نوید کو دس سال قید ہو سکتی ہے۔

ملزم اپنی تلوار کو مقدس تصور کرتا ہے اور اس کے مطابق اگر اس تلوار کو کسی مریض پر رکھا جائے تو وہ صحت یاب ہو جاتا ہے۔

تفتیشی افسر محمود احمد خان نے بتایا کہ پولیس نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد عدالت میں رپورٹ جمع کر ادی۔