Dawn News Television

شائع 28 نومبر 2015 10:54pm

کراچی میں شیشہ بارز کے خلاف مہم

کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی انتظامیہ نے علاقے میں موجود شیشہ بارز پر ریڈ کے دوران ضبط کیے ہوئے تقریباً 800 سے زائد حقے اور شیشے تلف کردیے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حال ہی میں ملک میں تیزی سے بڑھنے والے شیشہ پارلرز کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں ختم کرانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد ڈی ایچ اے اتھارٹی نے بلڈوزر کی مدد سے ممنوعہ سامان تلف کر دیا۔

ڈی ایچ اے منتظم بریگیڈیئر زبیر احمد کا کہنا تھا کہ شیشہ پینے سے نوجوانوں کی صحت اور اخلاق تباہ ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف 700 اور 800 کے قریب ضبط کی ہوئی اشیاء ہیں.'یہ صرف شروعات ہے، مزید کاروائی کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھا جائے گا'۔

Read Comments