حضرت داتا گنج بخش کا 972واں سالانہ عرس
بدھ سے شروع ہونے والے تین روزہ عرس کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد کی حاضری.
برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا 972 واں سالانہ عرس بدھ کو شروع ہو گیا.
عرس کا باقاعدہ آغاز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزار پر چادر چڑھا کر کیا۔ عرس کے دوران مزار کو نہایت خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے.
تین روزہ عرس کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد حاضری دیتے ہوئے مزار پر موم بتیاں اور اگربتیاں جلا کر دعائیں مانگ رہے ہیں. اس موقع پر لاہور میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات موجود ہیں.