واٹس ایپ کو کریش کرنے والا بگ دریافت
ہنستے مسکراتے اموجیز کا استعمال کس کو پسند نہیں تاہم اگر آپ ان کی بہت زیادہ تعداد بھیج دیں تو یہ آپ کے واپس ایپ کے لیے تباہ کن بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔
ایک سیکیورٹی ریسرچر نے اس بگ کو دریافت کیا ہے جو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں ورژن کو متاثر کرنے کا باعث بنتا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن میں صارفین کو 6600 الفاظ تک کے پیغامات لکھنے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔
تاہم اگر کوئی تحریر کی بجائے صرف اموجیز کو ڈالنا شروع کردیں اور ان کی تعداد ہزاروں میں لے جائے تو وہ پیغام جس کو بھیجا جائے گا اس کا واٹس ایپ کریش ہوجائے گا اور ایک بار نہیں ایسا بار بار ہوگا۔
سیکیورٹی ریسرچر نے اس کا تجربہ بھی کرکے دیکھا اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر بھی آزمایا ہر جگہ ایک ہی نتیجہ سامنے آیا۔
تاہم یہ بات ضرور سامنے آئی کہ اس طرح کا پیغام آئی اور ایس ڈیوائسز پر کام کرنے والے واٹس ایپ ورژن کو کریش نہیں کرسکا تاہم کچھ سیکنڈ کے لیے جام ضرور کردیا۔
اس بگ کی رپورٹ واٹس ایپ کو کردی گئی ہے اور توقع ہے کہ نئی ایپ اپ ڈیٹ کے ساتھ اس پر قابو پالیا جائے گا۔
تاہم اگر آپ کو واٹس ایپ کریش کرنے والے پیغام ملتا ہے تو اپنی چیٹ کو ڈیلیٹ کرکے ہی اس سے تحفظ مل سکتا ہے جس سے ایپ معمول کے مطابق کام کرنے لگے گی یا پلین ٹیکسٹ کو استعمال کرنا شروع کردیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔