عامر کی واپسی پر وقار پرجوش
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد پانچ سال تک معطل رہنے والے محمد عامر کی ٹیم میں ممکنہ واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ پر تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلنے ہیں جبکہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ عامر کو اسکواڈ کو حصہ بنایا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان ممکنہ طور پر جمعے کو ہوگا۔
وقار کا کہنا ہے کہ عامر پاکستان کرکٹ کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں وقار نے کہا 'میں عامر کی واپسی پر بہت پرجوش ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ عامر نے فٹنس کیمپ میں بہت محنت کی ہے اور وہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تاہم ہیڈ کوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر کو سپورٹ کی ضرورت پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر موجودہ باؤلرز سے کہیں بہتر، چیف سلیکٹر
انہوں نے کہا کہ 2010 میں عامر جیسی باؤلنگ کررہے تھے ویسی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں عامر کو کچھ وقت لگ جائے اس لیے ہمیں ان پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے اور سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھاسکیں۔
عام نے واپسی کے بعد قائداعظم ٹرافی کے کوالیفائنگ میچز میں اب تک 34 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
کرکٹ کے بارے میں اپنی معلومات کا امتحان لیں
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.