Dawn News Television

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2016 07:19pm

دنیا کے امیر ترین افراد کی ایک عادت مشترک

ایک ریسرچ کے دوران دنیا کے امیر ترین 1200 افراد میں ایک عادت مشترک پائی گئی اور وہ تھی پڑھنا۔

مطالعے کے سربراہ اسٹیو سیبولڈ جو کہ خود بھی ایک ارب پتی ہیں، نے تین دہائیوں کے دوران ان افراد کے انٹرویوز کیے جس میں انہوں نے پایا کہ یہ تمام افراد پڑھ کر خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں۔

اسٹیو لکھتے ہیں کہ 'آپ کسی بھی امیر شخص کے گھر جائیں، سب سے پہلے آپ وہاں موجود کتابوں کی ایک بڑی سی لائبریری نوٹس کریں گے جسے انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا۔'

ان کا کہنا ہے کہ مڈل کلاس ناولز، ٹیبلائیڈ اور تفریحی میگزینز پڑھتی ہے لیکن امیر تفریح حاصل کرنے کےبجائے تعلیم حاصل کرنا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے ارب پتی وارن بفٹ کی مثال دیتے ہوئے اندازے کے حساب سے بتایا کہ وہ اپنا 80 فیصد وقت پڑھنے میں لگاتے ہیں۔

ایک مشہور کتاب کے مصنف تھامس کورلی کے مطابق 67 فیصد امیر افراد روزانہ ایک گھنٹہ یا اس سے بھی کم وقت ٹی وی کو دیتے ہیں جبکہ صرف 23 فیصد غریب افراد اس وقت کو 60 منٹ سے کم رکھ پاتے ہیں۔

ان کے مطابق صرف چھ فیصد امیر افراد رئیلٹی شوز دیکھتے ہیں جبکہ غریبوں میں یہ شرح 78 فیصد ہے۔

اسٹیو کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر امیر افراد اعلیٰ باضابطہ تعلیم کم ہی حاصل کرتے ہیں لیکن وہ کالج کے بعد خود کو تعلیم یافتہ بناتے ہیں۔

بشکریہ انڈیپینڈنٹ


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

Read Comments