Dawn News Television

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2016 12:54am

لاہور میں ویمن آن ویلز

لاہور میں اتوار کو ’ویمن آن ویلز‘ منصوبے کے تحت مال روڈ پر خواتین کی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔

منصوبے کے تحت سٹی ٹریفک پولیس اور امن و امان پر خصوصی نگرانی یونٹ کے اشتراک سے ریلی میں شریک 150 خواتین موٹر سائیکل سواروں نے تربیت مکمل کی۔

اس موقع پر آسٹریلیا کی سفیر بریگیٹا بلاہا اور نامور وکیل عاصمہ جہانگیر کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایات پر اس منصوبے کے تحت خواتین اور طالبات کو گلابی رنگ کی سکوٹیز فراہم کی جائیں گی، جس کا آغاز خواتین کے عالمی دن پر ہو گا۔ ٹیکسٹ اے پی پی ، تصاویر اے ایف پی

Read Comments