Dawn News Television

شائع 21 جنوری 2016 10:20pm

ان 10 الفاظ کو سی وی کا حصہ نہ بنائیں

ملازمت کے حصول کے لیے سی وی یا کوائف کی تیاری کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں مگر ایک بہترین درخواست کیا ہوسکتی ہے؟

درحقیقت سی وی کی زبان پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ایسی ہونی چاہئے کہ مختصر و جامع ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی ذات کی عکاس بھی ثابت ہو۔

اب وہ کیسی ہوسکتی ہے اس بارے میں تو ہم آپ کی مدد نہیں کرسکتے مگر یہ ضرور بتاسکتے ہیں کہ کون سے الفاظ اس میں استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

کیرئیر کے حوالے سے مغربی ممالک میں معروف سوشل نیٹ ورک لنکیڈن نے ایسے الفاظ کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جنھیں سی وی میں شامل کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

اس سائٹ نے ایک اور اچھی ٹپ جو دی ہے وہ یہ ہے کہ الفاظ کی جگہ تصاویر اور اپنے تخلیقی کام کے نمونے اس سے منسلک کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

اسی طرح وقت کی اہمیت، لچکدار فطرت، اچھی کمیونیکشن اور تعاون وغیرہ جیسی چیزوں کو گنوانا بھی مت بھولیں۔

اب نیچے ان الفاظ کی فہرست ہے جنھیں اس سائٹ نے سی وی میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے :

  1. Motivated

  2. Creative

  3. Enthusiastic

  4. Track record

  5. Passionate

  6. Successful

  7. Driven

  8. Leadership

  9. Strategic

  10. Extensive experience


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments