Dawn News Television

شائع 07 فروری 2016 05:37pm

فوج نے نئے سیکیورٹی ڈویژن، 28 بٹالینز کیلئے فنڈز مانگ لیے

اسلام آباد: پاکستان فوج نے نئے سیکیورٹی ڈویژن اور 28 اضافی بٹالینز قائم کرنے کیلئے وزارت خزانہ سے اضافی فنڈز طلب کر لیے۔

وزارت خزانہ کی ایک بیان کے مطابق، فوج کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جہاں یہ مطالبہ سامنے رکھا گیا۔

بیان میں ڈار کے حوالے سے کہا گیا کہ ’حکومت سیکیورٹی امور کو انتہائی اہم سمجھتی ہے اور اس نے نئے سیکیورٹی ڈویژن اور اضافی بٹالینز کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے‘۔

پاکستان فوج افغانستان سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

جون، 2014 میں فوج نے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف جامع آپریشن ’ضرب عضب‘ شروع کیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments