Dawn News Television

شائع 04 مارچ 2016 06:58pm

گوگل کی سرچ ہسٹری کو کیسے صاف کریں؟

ہوسکتا ہے کہ امر آپ کے لیے حیران کن نہ ہو کہ گوگل آپ کی سرچ اور لوکیشن ہسٹری کا پورا ریکارڈ دکھا تا ہے۔

مگر یہ امر ضرور حیران کن ہوگا کہ یہ ہسٹری کتنی تفصیلی ہوتی ہے۔

جی ہاں آپ گوگل پر اپنی برسوں پرانی سرچ ہسٹری کو بھی دیکھ سکتے ہیں اور اگر گوگل میپس استعمال کرتے ہیں تو اپنی ہر لوکیشن کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔

یہ سیٹنگز بائی ڈیفالٹ ان ایبل ہوتی ہیں اور گوگل آپ کی ہر سرچ کو خاموشی سے ریکارڈ کررہا ہوتا ہے، تاہم یہ سیٹنگز بحال رکھنا کافی حد تک مفید بھی ثابت ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر اس کے ذریعے گوگل کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کو سرچ کے دوران کیا کچھ تجویز کرنا چاہئے وغیرہ۔

تاہم اپنی زندگی بھر کی سرچ ہسٹری کو صاف کرنا چاہیں تو یہ بھی کوئی مسئلہ نہیں بس گوگل کے مائی اکاﺅنٹ پیج پر جائیں اور ایکٹیویٹی کنٹرولز کو سلیکٹ کریں جو ' پرسنل انفو اینڈ پرائیویسی' مینیو کے اندر ہوگا۔

یہاں آپ ان کارڈز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں جو گوگل کو آپ کی سرچ اور ایکٹیویٹی ہسٹری کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

وہاں آپ سرچ اور براﺅزنگ سمیت میپس، وائس سرچ، یوٹیوب اور گوگل کی ہر قسم کی پراڈکٹ کی ہسٹری کو مستقبل میں بننے سے روک کرسکتے ہیں۔

اگر آپ ایک سے زیادہ گوگل اکاﺅنٹ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو ہر اکاﺅنٹ پر الگ الگ ایسا کرنا ہوگا۔

اگر آپ سابقہ سرگرمیوں کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں جو پہلے سے گوگل کے پاس محفوظ ہیں تو اس کے لیے اس لنک پر جائیں (سرچ اور براﺅزنگ کے لیے) اور اس لنک پر میپس اور لوکشن کو صاف کیا جاسکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments