کھیل

فیس بک پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت کا دلچسپ اظہار

فیس بک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ہر ٹیم کے پرستاروں کو اپنی پروفائل تصاویر کے ذریعے حمایت کے اظہار کا موقع دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ٹین مرحلے کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہورہا ہے جس میں پاکستان بھی شرکت کررہا ہے۔

گروپ ٹو میں شامل پاکستان کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈیا اور ایک کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ کرنا ہے۔

اس موقع پر آپ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے فیس بک کو بھی ذریعہ بناسکتے ہیں۔

جی ہاں فیس بک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ہر ٹیم کے پرستاروں کو اپنی پروفائل تصاویر کے ذریعے حمایت کے اظہار کا موقع دیا ہے۔

فیس بک کے مطابق یہ تصاویر عارضی ہوں گی اور انہیں صارفین اپنی مرضی کا وقت سیٹ کرکے لگاسکتے ہیں جس کے بعد وہ خودبخود پرانی پروفائل فوٹو سے بدل جائے گی۔

جب آپ اس تصویر کو لگالیں گے تو اس پر پاکستان ٹیم کے لیے آپ کی حمایت کا اظہار اس طرح ہوگا۔

تصویر میں تبدیلی لانے کے آپ کو اس لنک پر جانا ہوگا جہاں آپ اپنی پروفائل تصویر کے ساتھ دائیں جانب مختلف ایونٹس کے آپشن نظر آئیں گے، ان کو کھول کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو کلک کریں گے تو یہ چیز آپ کے سامنے آجائے گی۔

اسکرین شاٹ

آپ چاہے تو اپنی موجودہ پروفائل فوٹو پر بھی یہ تبدیلی لاسکتے ہیں چاہے تو کسی اور تصویر کو بھی لگاسکتے ہیں جس کے لیے پروفائل فوٹو کے نیچے چینج پکچر کا آپشن موجود ہے۔

اپنی پسند کی ٹیم اور دورانیے کا انتخاب کرکے Use as Profile Picture پر کلک کردیں وہ آپ کی پروفائل فوٹو بن جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔