فیس بک میسنجر میں خفیہ ان باکس کا انکشاف
شاید آپ کو یاد ہو کہ فیس بک میں ایک آپشن ' other ' فولڈر موجود ہوتا تھا جس کے ذریعے پر شخص کا رابطہ آپ سے ممکن تھا پھر چاہے وہ آپ کا 'فرینڈ' ہو یا نہیں، مگر اس کا پیغام آپ کے پاس نوٹیفکیشن کی بجائے اس گمنام فولڈر میں چلا جاتا تھا۔
فیس بک نے گزشتہ سال اسے ختم کرکے میسج ریکوئسٹ نامی فولڈر کو متعارف کرا دیا جس کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی شخص سے رابطہ اس کے نام سے ممکن بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔
مگر اب انکشاف ہوا کہ فیس بک میسنجر میں ایک تیسرا خفیہ فولڈر بھی موجود ہے جو آپ کے پیغام کو ذخیرہ کرتا ہے اور بیشتر افراد اس سے واقف بھی نہیں۔
اس فولڈر کا نام فلٹرڈ میسج ریکوئسٹس ہیں اور یہاں وہ پیغامات چلے جاتے ہیں جو فیس بک کے خیال میں اسپام ہوتے ہیں چاہے وہ اہمیت کے حامل ہی کیوں نہ ہو۔
اس کی مثال آپ کے ای میل اکاﺅنٹ میں کسی اسپام فولڈ جیسی ہے۔
تاہم اس کو تلاش کرنا بہت آسان ہے ، فیس بک میسنجر ایپ کو کھولیں، پھر سیٹنگز کے ٹیب پر کلک کریں۔
وہاں پر پہلے پیپل اور پھر میسجز ریکوئسٹس اور وہاں موجود فلٹرڈ ریکوئسٹس پر کلک کریں۔
وہاں آپ کو ایسے پیغامات ملیں گے جو فیس بک کے خیال میں آپ دیکھنا نہیں چاہتے مگر ان میں کچھ ضروری میسجز بھی ہوسکتے ہیں جو آپ کے دوستوں یا ایسے رشتے داروں کے ہوں جو آپ کے پاس ایڈ نہیں یا ایڈ ہونے کے باوجود فیس بک کی پالیسی کی نذر ہوگئے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔