Dawn News Television

اپ ڈیٹ 23 جون 2016 04:33pm

فیس بک ہوگی اب اضافی آمدنی کا ذریعہ؟

فیس بک نے اپنے انفرادی صارفین کو اپنی آمدنی کا حصہ دار بنانے کے لیے نئے ذرائع تلاش کرنا شروع کردیئے ہیں۔

جی ہاں فیس بک کی خواہش ہے کہ انفرادی صارفین اپنی پوسٹس سے اضافی آمدنی حاصل کرسکیں اور اس حوالے سے رواں ہفتے ایک صارف سروے تقسیم کرکے لوگوں سے رائے مانگی گئی ہے۔

اس سروے میں ایسے متعدد طریقے دیئے گئے ہیں جن کے ذریعے صارفین پیسے کماسکیں یا کسی مقصد کو فروغ دے سکیں۔

سروے میں دیئے گئے طریقہ کاروں میں ٹپ جار، برانڈڈ مواد اور اشتہارات سے جو آمدنی فیس بک آمدنی حاصل کرتی ہے، اس میں سے ایک حصہ۔

فوٹو بشکریہ دی وریج

سروے میں صارفین سے پوچھا گیا ہے کہ کیا وہ ' کال ٹو ایکشن' بٹن میں اپنی دلچسپی بھی بتائیں جو کہ عطیات کے حصول اور دیگر فلاحی مقاصد کے لیے ہے۔

یہ واضح نہیں کہ فیس بک یہ آپشنز تمام صارفین کے لیے فراہم کرے گی یا نہیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ صرف ویری فائی صارف ہی اس سے مستفید ہوسکیں۔

فیس بک کی جانب سے ابھی انفرادی صارفین کو اپنی سائٹ پر پوسٹنگ کے ذریعے آمدنی کے حصول کا کوئی ذریعہ فراہم نہیں کیا جارہا۔

صرف پبلشرز کو انسٹنٹ آرٹیکلز فارمیٹ میں اشتہارات کے ذریعے کمانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ حال ہی میں برانڈز کی اسپانسر پوسٹس کی ویری فائی پیجز پر پوسٹ کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

اگر فیس بک تمام صارفین کو کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے تو پہلا سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہیں ہوگا، اس سے پہلے یوٹیوب کی جانب سے بھی 2007 میں نمایاں صارفین کے لیے ریونیو شیئرنگ پروگرام کو متعارف کرایا گیا تھا۔

تاہم فیس بک رئیل ٹائم شیئرنگ کے معاملے میں بالادست پلیٹ فارم بننے کی جارحانہ سوچ رکھتی ہے اور اس حوالے سے صارفین میں زیادہ سے زیادہ پوسٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے ہرممکن اقدام کیا جارہا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments