Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 مارچ 2017 12:45am

ماحول دوست پورٹ ایبل اے سی

موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور سورج کی شعاعیں لگا ہے کہ ہمیں پکانے کے لیے تیار ہیں خاص طور پر گرم ہوائیں تو لوگوں کو تیزی سے بیمار کرتی ہیں۔

اور اس گرمی کا توڑ ائیر کنڈیشنر سمجھا جاتا ہے مگر اسے خریدنا اور چھوٹے گھروں میں لگانا کوئی آسان کام نہیں۔

مگر کیا آپ ایسا اے سی خریدنا پسند کریں گے جسے کہیں بھی آسانی سے اٹھا کر رکھ دیا جائے اور ٹھنڈی ہوا کا مزہ لیا جاسکے ؟

اگر تو ایواپولر نامی پورٹ ایبل اے سی آپ کے لیے ہی تو تیار ہوا ہے۔

اسے روس سے تعلق رکھنے والے یوجین ڈیوبووف اور ولادی میر لیوٹن نے تیار کیا ہے جسے استعمال کرنا آسان اور یہ سمندر جیسی ٹھنڈا خارج کرتا ہے۔

اس میں کیمیکلز کی جگہ ایک فلٹر اور واٹر کنٹینر کو استعمال کیا گیا ہے جو ایک چھوٹے پنکھے سے ہوا کو صاف اور ٹھنڈی کرکے خارج کرتے ہیں۔

چونکہ یہ اے سی اپنے ارگرد موجود ہوا کو فلٹر اور مرطوب کرکے ٹھنڈک پیدا کرتا ہے تو یہ خشک آب و ہوا والے مقامات کے لیے بہترین ہے جبکہ زیادہ نمی والے علاقوں میں ہوسکتا ہے کہ یہ کسی پنکھے جتنی ٹھنڈی ہوا ہی خارج کرسکے۔

یہ ماحول دوست اے سی گزشتہ سال فروخت کے لیے پیش کیا اور اس کی قیمت 179 ڈالرز رکھی گئی ہے جو اس کی ویب سائٹ سے خریدا جاسکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments