سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

آپ کو کبھی انہیں دیکھنے یا شیئر کرنے کے علاوہ یہ خیال نہیں آیا کہ فیس بک ویڈیو کو کیسے ڈاﺅن لوڈ کیا جائے ؟
| Welcome

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کون شخص استعمال نہیں کرتا ؟ اور اگر اسے استعمال کرتے ہیں تو ویڈیوز بھی ضرور دیکھتے ہوں گے؟

کیا آپ کو کبھی انہیں دیکھنے یا شیئر کرنے کے علاوہ یہ خیال نہیں آیا کہ اس ویڈیو کو کیسے ڈاﺅن لوڈ کیا جائے ؟

ویسے تو بظاہر ان ویڈیوز کا حصول کافی مشکل لگا ہے مگر یہ کام آپ کی توقع سے بھی آسان ہے اور کسی سافٹ ویئر کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی خاص طور پر اگر آپ ویڈیو کوالٹی یا معیار پر سمجھوتہ کرلیں۔

سب سے پہلے تو جو ویڈیو ڈاﺅن لوڈ کرنا چاہتے ہیں اس کو پلے کریں اور پھر اسے پاپ اپ ونڈو میں کھول لیں ۔

اسکرین شاٹ

اب براﺅزر میں یو آر ایل میں جاکر www کو ڈیلیٹ کرکے m لکھیں اور انٹر کردیں، جیسے m.facebook.com۔

اسکرین شاٹ

اب اس ویڈیو کو پلے کرنے کے لیے کلک کریں۔

اسکرین شاٹ

پھر ویڈیو کے اوپر ماﺅس سے رائٹ کلک کرکے سیو ویڈیو ایز کے آپشن کو منتخب کرلیں۔

اسکرین شاٹ

بس آپ کی ویڈیو کمپیوٹر میں سیو ہوجائے گی اور کسی سافٹ ویئر کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔