سائنس و ٹیکنالوجی

اس تصویر میں عجیب کیا ہے؟

دنیا بھر میں ہزاروں افراد کو پریشان کرنے والی اس تصویر میں آخر کیا خاص بات ہے؟

یہ تصویر دنیا بھر کے فیس بک صارفین کو پریشان کررہی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد اپنی ٹائمز لائن پر شیئر کرچکے ہیں۔

پہلے دیکھنے پر اس تصویر میں کوئی خاص بات نظر نہیں آتی۔ یہ کسی عام دیوار کی ہی تصویر نظر آتی ہے۔ کچھ افراد نے اس میں پتھر اور کچھ نے تو کچھوے کا منہ تک تلاش کرلیا۔

اس پوسٹ کو فیس بک صارف آرون بیون نے اپ لوڈ کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں تقریباً 50 ہزار افراد اس پوسٹ کو شیئر کرچکے ہیں۔

اگر آپ کو اس تصویر میں کچھ خاص نظر نہیں آرہا تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے۔ لیکن غور سے دیکھنے پر آپ کی اس تصویر کے بارے میں رائے بدل جائے گی۔

جی ہاں! اس دیوار میں کوئی کچھوا یا پتھر نہیں بلکہ ایک سیگار اٹکایا ہوا ہے۔

اگر آپ اشارے کے بغیر سیگار دیکھنے میں کامیاب رہے تو ہمیں کمنٹ کرکے بتائیں!


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔