Dawn News Television

شائع 22 مئ 2016 05:33pm

تھرپارکر سے یوکرینی خاتون بازیاب

مٹھی: تین سال قبل راولپنڈی سے اغواء ہونے والی یوکرینی خاتون کو صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر سے بازیاب کروالیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ضلع تھرپارکر سرفراز نواز شیخ نے ڈان کو بتایا کہ پولیس اور رینجرز نے کتھو نامی گاؤں میں چھاپہ مارکر خاتون کو بازیاب کروایا جبکہ ان کے مبینہ اغواءکار کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم ک خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ بازیاب ہونے والی خاتون اور ملزم کو راولپنڈی پولیس کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ملزم انہیں راولپنڈی سے اغواء کرکے تھرپارکر لے آیا تھا۔

انہوں نے معاملے میں دیگر افراد کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

Read Comments