☰
ریال میڈرڈ کی فتح پر مداحوں کا جشن
ریال میڈرڈ نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو شکست دے کر 11ویں مرتبہ یورپین چیمپینز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں ایک، ایک گول کیا تھا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا جہاں ریال میڈرڈ نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو 3-5 گول سے شکست دے دی۔
اس کے ساتھ ہی زین الدین زیڈان نے پہلے فرانسیسی کوچ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، جن کی موجودگی میں ریال میڈرڈ نے مذکورہ ٹائٹل اپنے نام کیا، انھیں 6 ماہ قبل ریال میڈرڈ کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے یورپیئن چیمپیئنز لیگ میں سب سے زیادہ 16 گول کئے جس کی بدولت ریال میڈرڈ نے یورپین چیمپینز لیگ کا فائنل میچ بھی کھیلا۔
اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو نے فائنل میچ کا فاتح گول بھی کیا۔
ریال میڈرڈ کی مذکورہ فتح پر ٹیم کے مداحوں نے سڑکوں پر نکل کر بھرپور جشن منایا۔