Dawn News Television

شائع 26 جون 2016 01:47pm

پلاسٹک کے ڈرم میں 12 وولٹ کا ائرکولر

صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال کے ایک باصلاحیت نوجوان نے پلاسٹک کے ڈرم میں ایک ایسا ائرکولر بنا لیا ہے، جو صرف 12 وولٹ پر چلتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے یہ ائرکولر ناصرف گاڑی کی بیٹری، بلکہ سولر سسٹم پر بھی چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رانا شہباز نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ 25 سال گارنٹی کے ساتھ اس ائرکولر کی قیمت صرف 3500 روپے ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے ائرکولر بہت اچھا ہے اور یہ ہوا بھی بہت اچھی دیتا ہے، جبکہ قمیت میں بھی مناسب ہے اور شدید گرمی میں 16 سے 17 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کے لیے یہ ائرکولر کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

Read Comments