Dawn News Television

شائع 28 جولائ 2016 06:24pm

کراچی: بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز ریلیز ہونا شروع

کراچی: شہر قائد کی بندرگاہ پر کئی ماہ سے پھنسے ہوئے دالوں کے کنٹینرز ریلیز ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس سے مارکیٹ میں دالوں کی سپلائی معمول پر آنے کے امکانات ہیں۔

کسٹم حکام اور دالوں کے درآمد کنندگان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد توقع ہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے کراچی بندرگاہ پر پھنسے دالوں کے کنٹینرز ریلیز ہونے کا عمل شروع ہوگیا۔

درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ان کنٹینرز کے ریلیز ہونے سے مارکیٹ میں دالوں کی سپلائی بڑھ جائے گی۔

ایک اندازے کے مطابق 500 سے زائد کنٹیرز گذشتہ دو ماہ سے کسٹم حکام کی غلفت کی وجہ سے کلیئر نہیں ہو پارہے تھے اور درآمد کنندگان کو اپنا مال چھڑانے کے لیے مشکلات کا سامنا تھا، مگر اب کسٹم حکام نے معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

دوسری جانب دالوں کے درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ دالوں کی سپلائی شروع ہونے سے مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی کلو کی کمی ہوسکتی ہے۔

Read Comments