Dawn News Television

شائع 04 اگست 2016 04:45pm

پاکستانی فلم ساز سٹوڈنٹ آسکر کے لیے نامزد

ہر فلم ساز کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے اور پاکستان کے نوجوان فلم ساز شاہنواز زالی اس کے کافی قریب آچکے ہیں۔

ہدایت کار شاہنواز زالی کی ڈاکومنٹری سو قدم (100Steps) کو 43 ویں سٹوڈنٹ اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا جس میں انہوں نے شاہنواز کو مبارکباد بھی دی۔

’سو قدم‘ 2015 میں بنائی گئی تھے جس میں ایک نوجوان لڑکے کی زندگی کو پیش کیا گیا، اس فلم میں دکھایا گیا کہ کیسے ایک بچے کو خودکش بمبار بنادیا جاتا ہے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے 23 سالہ شاہنواز کا کہنا تھا کہ ’ایک فلم ساز ہونے کی حیثیت سے میں ایک ایسی فلم بنانا چاہتا تھا جو میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کے دقیانوسی کردار کی سوچ کو تبدیل کرسکے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میری یونیورسٹی نے مجھے 8 ہزار ڈالر دیے جس کے بعد میں نے اپنے خیال کو دوستوں کے ساتھ مل کر حقیقت کی شکل دی اور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا‘۔

فلم کے پلاٹ کے حوالے سے شاہنواز نے بتایا کہ انہوں نے یہ موضوع اس لیے منتخب کیا کیوں کہ یہ چیزیں معاشرے میں موجود ہیں، ایک قوم ہونے کے باعث سب کو مسائل کا حل ڈھونڈنا چاہیے۔

Read Comments