☰
رکشا بندھن کا تہوار: کراچی کی ہندو برادری بھی پرجوش
کراچی: ہندو برادری نے رکشابندھن کا تہوارشری لکشمی نارائن مندر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا، شہر بھر سے مندر میں عبادت کے لیے آئی ہوئی خواتین اور لڑکیوں کی جانب سے خاص اہتمام کیا گیا تھا، اپنے بھائیوں کو بری نظر سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کی کلائی پر راکھی باندھ کر ان کی سلامتی کے لیے پوجا کی۔
مذہبی روایات کے مطابق لڑکیاں راکھی کا دھاگا ہر اس شخص کے باندھ سکتی ہیں جس سے وہ اپنے بھائی کی حیثیت سے عقیدت رکھتی ہوں۔