☰
'احمدی کے قتل میں ملوث متحدہ لندن سیکریٹریٹ کا رکن گرفتار'
کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے جماعت احمدیہ کے رکن کے قتل میں 'ملوث متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن سیکریٹریٹ' سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم سمیت 2 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان رینجرز (سندھ) نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے جماعت احمدیہ کے قتل اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا۔
پیرا ملڑی فورسز کے اہلکاروں نے ملزمان کو پاپوش نگر اور لیاقت آباد میں مختلف کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔