Dawn News Television

شائع 25 اگست 2016 11:13am

شینکو کی پہلی سالگرہ

لاہور کے چڑیا گھر میں ننھے شیر شینکو کی پہلی سالگرہ منائی گئی جس میں بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

ایک سال قبل اداکارہ بابرہ شریف نے شینکو کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائی۔ ادکارہ کا کہنا ہے کہ جانوروں سے محبت اور ان کی بقا کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کو گود لینے کا مقصد دوسرے افراد کو یہ پیغام دینا ہے کہ جانوروں سے پیار کرنا چاہیے اور ان کی دیکھ بھال کی جانی چاہیے۔

سالگرہ کی تقریب میں شریک بچوں نے شیرکی شکل کا بنا کیک بھی کاٹا اور شینکو کے پنجرے کے پاس کھڑے ہو کر خوب مزے کیے۔

سالگرہ میں آئے شائقین کا عزم ہے کہ وہ جانوروں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Read Comments