Dawn News Television

شائع 26 اگست 2016 06:26pm

بارش سے لاہور ’ڈوب‘ گیا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد پورے شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث کئی علاقوں دو دن تک سڑکوں پر پانی کھڑا رہا جبکہ متعدد علاقوں میں حادثات بھی پیش آئے۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں سے شہریوں کی مختلف حادثات میں ہلاکت کی رپورٹس بھی سامنے آئیں جبکہ کئی علاقوں میں شہریوں کے گھر اور دیگر مال مویشی بھی نقصان کی زد میں آئے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Read Comments