Dawn News Television

شائع 31 اگست 2016 11:42am

لاہور: الحمرا آرٹس کونسل میں محفل غزل کا انعقاد

لاہور میں کلاسیکل گائیکی کی روایت برقرار رکھنے کے لیے محفل غزل کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف غزل گائیک غلام عباس اورترنم ناز نےنامور شعرا کی غزلیں گا کر سماں باندھ دیا۔

الحمرا آرٹس کونسل میں سجی کلاسیکل موسیقی کی شام جہاں گائیگ غلام عباس نے نامور شعرا کی غزلیں گاکر حاضرین کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

محفل کو چار چاند تو اس وقت لگے جب معروف گلوکارہ ترنم ناز نے فیض احمدفیض کی غزل گاکرشرکا پرسحر طاری کر دیا۔

محفل غزل میں بڑی تعداد میں موسیقی کے دل دادہ افراد شریک ہوئے جو کلاسیکل سرتال سے خوب محظوظ ہوتے رہے ۔

Read Comments