Dawn News Television

شائع 12 نومبر 2016 11:37pm

درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا، 43 افراد ہلاک

صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں درگاہ شاہ نورانی میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

صوبائی انتظامیہ نے درگاہ میں دھماکے نتیجے میں 43 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہ نورانی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر زخمیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا جاسکتا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

مذکورہ علاقہ حب شہر سے 100 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر قائم ہے، راستہ انتہائی دشوار گزار اور خراب ہے جبکہ قریب میں ریسکیو کی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں۔

Read Comments