Dawn News Television

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2016 11:00pm

معین خان کا بیٹا انڈر19 اسکواڈ سے ڈراپ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے زائد العمر کھلاڑی اعظم خان کی جگہ ہدایت اللہ کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انڈر19 کھلاڑیوں کے حتمی اسکواڈ میں اعظم کا نام شامل تھا لیکن پھر یہ بات ہمارے علم میں آئی کہ اے سی سی ایشیا کپ کے لیے عمر کی حد کے تحت وہ ایونٹ میں حصہ لینے کے اہل نہیں اور ان کا نام غلطی سے اسکواڈ میں شامل ہو گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہدایت اللہ کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں خیام خان کا نام شامل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اعظم خان قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے ہیں۔

Read Comments