Dawn News Television

شائع 05 جنوری 2018 12:33pm

بھٹو کی یاد

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، پیپلز پارٹی ان کے یوم پیدائش پر ہر سال تقاریب منقعد کرتی ہے۔

سر شاہ نواز کے گھر پیدا ہونے والے ذوالفقارعلی بھٹو نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کراچی میں وکالت کا پیشہ اپنایا، جلد ہی ان کی قابلیت کی شہرت اقتدار کےایوانوں تک جاپہنچی، وہ 1958 میں کابینہ کے رکن بنےجبکہ 1965 کی جنگ اور اس کے بعد معاہدہ تاشقند سے دلبرداشتہ ہو کروہ حکومت سے الگ ہوئے۔

بھٹو کے عوامی انداز نے پاکستان کی سیاست کو ڈرائنگ روم سےنکال کر سڑکوں تک پہنچایا۔

ان کے ساتھ لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا، حکومت سے علیحدگی کے تقریبا ڈیڑھ سال بعد 30 نومبر 1967 کو بھٹو نے اپنی الگ جماعت پیپلز پارٹی بنائی تھی، جس کے بعد 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں اکثریت حاصل کی۔

آغا فیروزبھٹو خاندان کے ذاتی فوٹو گرافر تھے

وہ پاکستان 1973 میں وزیراعظم بنے، ذوالفقار علی بھٹو نےعوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا تاریخی نعرہ دیا، جو اب بھی پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے۔

قائد عوام قرار پانے والے ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کی سياسی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

ذوالفقار علی بھٹو عوام کے ساتھ شخصیت قریب ہونے کا دعویٰ کرتی آئی ہیں، لیکن آغا فیروز وہ شخص ہیں جو نہ صرف قریب رہے بلکہ حقیقت میں عوام کے سامنے ان کی زندگی لے کر بھی آئے۔

آغا فیروز بھٹو خاندان کے ذاتی فوٹو گرافر تھے، وہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ 2007 تک اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔

آغا فیروز کے مطابق ایک وقت وہ بھی تھا جب وہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر میں دنیا بھر کا سفر کرتے تھے لیکن آج انہیں اپنے کام پر جانے کے لیے بسیں بدلنی پڑتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ بھٹو خاندان کے بعد میری زندگی اس طرح کے موڑ پر آ کھڑی ہوگی۔

2013 میں بے نظیر بھٹو پارک میں بھٹو خاندان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، اسی نمائش سے کچھ تصاویر یہاں پیش ہیں.

Read Comments