Dawn News Television

شائع 31 جنوری 2017 10:52am

شیخ رشید کی بریانی سے محبت ہر چیز پر حاوی

سب ہی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بریانی کا فین ان سے زیادہ اور کوئی نہیں، لیکن شیخ رشید کا مقابلہ شاید ہی کوئی کرسکتا ہے۔

اتوار 29 جنوری کو ساہیوال میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے یہ ثابت کیا کہ ان کی نظر میں دنیا میں سب سے زیادہ جو چیز اہم ہے، وہ ہے 'بریانی'۔

جلسے کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو میں شیخ رشید کو بڑے انہماک سے بریانی کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عمران خان انھیں دیکھ کر ہنس رہے ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید عمران خان کو تھوڑا تھورا حسد محسوس ہو رہا ہے۔

ہمارا خیال ہے کہ جس طرح شیخ رشید کو بریانی سے محبت ہے، اگر تمام سیاستدانوں کو پاکستان سے بھی ایسی ہی محبت ہوجائے تو ہمارا ملک بہترین ہوجائے۔

Read Comments