Dawn News Television

شائع 01 فروری 2017 11:11am

اظفر رحمٰن شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستانی اداکار اظفر رحمٰن نے فریحہ شیخ سے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

اظفر رحمٰن کی شادی اور ولیمے کی تقریبات میں پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اظفر رحمٰن کا نیا ڈرامہ کالے جادو پر مبنی

ان شخصیات میں مقبول ڈیزائنر نومی انصاری، ماڈل صدف کنول، اداکارہ مہوش حیات خان اور دیگر افراد شامل تھے۔

صدف کنول نے اظفر رحمٰن اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ بارات کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

اس دوران اظفر رحمٰن شیروانی پہنے روایتی دولہا جبکہ ان کی اہلیہ فریحہ سرخ رنگ کے عروسی جوڑے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

اظفر رحمٰن کے ولیمے کی تقریب بھی نہایت شاندار انداز سے منعقد کی گئی، اس دوران وہ سوٹ جبکہ ان کی اہلیہ ہلکے رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس تھیں۔

اس نئے جوڑے کی چند ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام اکاونٹس پر مداحوں نے بھی شیئر کیں۔

32 سالہ اظفر رحمٰن نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، ان کا پہلا ڈرامہ 'پھر چاند پہ دستک تھا'، جس کے بعد وہ کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہوئے جن میں 'لیڈین پارک'، 'بیٹیاں'، 'مہر بانو، شہر بانو' اور 'نور پور کی رانی' وغیرہ شامل ہیں۔

Read Comments