Dawn News Television

اپ ڈیٹ 17 فروری 2017 03:52pm

سیہون دھماکا: قیمتی جانوں کے ضیاع پر ملک سوگوار

سندھ کے صوفی بزرگ درگاہ لعل شہباز قلندر کے سیہون میں موجود مزار پر جمعرات کے روز عقیدت مند اور زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی، ایسے میں دہشت گردی نے ان میں سے کئی افراد کے گھر اُجاڑ دیئے۔

سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خودکش دھماکا ہوا، جس میں 80 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: سیہون دھماکا: ہلاکتیں 80 ہوگئیں، سوگ کا سماں

یہ دھماکا اس وقت ہوا جب مزار میں دھمال جاری تھا، اس کے موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد وہاں موجود ہوتی ہے، دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی۔

ہلاک ہونے والوں میں مردوں اور خواتین کے ساتھ 7 بچے بھی شامل تھے۔

Read Comments