Dawn News Television

شائع 08 مارچ 2017 12:12am

کولمبیا کامنگوئی، فٹ بال کی فیکٹریوں کاشہر

کولمبیا کے وسطی پہاڑی علاقے میں واقع منگوئی قدرتی حسن سے مالامال ہے وہی فٹ بال بنانے کی 20 کے قریب فیکٹریاں ہیں جبکہ اس شہر کے 4 ہزار 900 افراد ان فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں۔

کولمبیا کی قومی ٹیم فٹ بال کے میدان میں بھی مشہور ہے گوکہ ورلڈکپ جیسے ٹورنامنٹ میں کبھی بڑا اعزاز حاصل نہ کرپائی لیکن فٹ بال کو چند مشہور کھلاڑی ضرور دیے ہیں۔

ریال میڈرڈ کے لیے کھیلنے والے نوجوان اسٹرائیکر جیمز روڈریگز اپنے خوب صورت کھیل کے باعث دنیا کے مشہور فٹ بال کلب کے توجہ کا مرکز بن گئے تھے اور اب رونالڈو جیسے اسٹارز کے ساتھ ٹیم کا حصہ ہیں۔

کولمبین ٹیم 2001 میں کوپا امریکا کپ کے فائنل میں میکسیکو کو شکست دے کر چمپیئن بن گئی تھی جو اس کی بہترین کارکردگی ہے جبکہ ورلڈکپ 2014 میں کوارٹر فائنل تک رسائی کی تھی۔

Read Comments