☰
پنجاب یونیورسٹی: طلبہ تنظیموں میں تصادم، 5طلبہ زخمی
لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں ثقافتی پروگرام کے دوران طلبہ کے 2 گروہوں میں ہونے والے تصادم میں 5 طالب علم زخمی ہوگئے۔
جامعہ پنجاب میں طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب کے دوران دوسری تنظیم کے طالب علموں نے دھاوا بولتے ہوئے ڈنڈے اور پتھر برسانے کا سلسلہ شروع کردیا۔
طلبہ میں بڑھتے ہوئے تصادم کو دیکھتے ہوئے پولیس نے جامعہ پنجاب میں مزید نفری طلب کی،تاہم دونوں گروہوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور ڈنڈوں سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔