یوگا اور فٹنیس کے طریقے بتانے والی ایپ
لندن: رواں ماہ امریکا میں ہونے والی ساؤتھ ویسٹ کانفرنس میں کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنی ’ایڈی ڈاس‘ نے اعلان کیا تھا کہ وہ لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہونے والی ڈجیٹل مصنوعات کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔
اعلان کے بعد ایڈی ڈاس نے ’آل ڈے‘ نامی موبائل ایپلی کیشن متعارف کردی، جو لوگوں کو یوگا اور فٹنیس سمیت صحت مند غذا کھانے اور وہ کام کرنے کی معلومات فراہم کرتی ہے، جس سے انسانی صحت میں بہتری آئی۔
ایڈی ڈاس کی آل ڈے موبائل ایپ اینڈرائڈ اور ایپل کے آئی او ایس سسٹم کے حامل موبائل فونز اور آلات پر کام کرتی ہے۔
ایپ نہ صرف یوگا اور فٹ رہنے کے لیے ایکسرسائیز کے طریقے بتانی ہے، بلکہ ایپ دوران ایکسرسائیز صحت مند غذا کھانے کی معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔
آل ڈے ایپس پر تحریری اور وڈیو کی صورت میں لوگوں کو گائیڈ فراہم کی جائیں گی۔
موبائل ایپ تیار کرنے والی کمپنی ایڈی ڈاس کا کہنا ہے کہ موبائل ایپس کو خصوصی طور پر خواتین کے لیے تیار کیا گیا ہے، اس موبائل ایپ سے خواتین نہ صرف یوگا اور فٹنیس کے راز معلوم کرسکیں گی بلکہ انہیں عرصے تک خوبصورت اور پرکشش بنانے میں مدد فراہم کرنے والے کھانے تیار کرنے کی ترکیبات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ایڈی ڈاس کی ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔