Dawn News Television

اپ ڈیٹ 10 اپريل 2017 07:20pm

دنیا بھر میں پہنے جانے والے روایتی عروسی ملبوسات

دنیا کے ہر علاقے کی دلہن جانتی ہے کہ شادی کے دن سب سے زیادہ اہم عروسی لباس ہی ہوتا ہے۔

بیشتر ممالک میں دلہن کا لباس وہاں کی ثقافت کا اظہار ہوتا ہے، اس کا رنگ، ساخت اور دیگر تفصیلات اُس جگہ، مذہب وغیرہ کی روایات کی عکاسی کرتے ہیں۔

جیسے ترکی میں دلہن ایک سرخ 'دوشیزگی' کی بیلٹ خوش قسمتی کی علامت کے طور پر پہنتی ہے، اریٹیریا میں دلہن گہرے رنگ کے ریشمی تاج اور جامنی و گولڈ عبادہ زیب تن کرتی ہے۔

دنیا بھر میں جوڑے کس طرح کے عروسی ملبوسات پہنتے ہیں، یہ جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا، جس سے ان ممالک کی ثقافتی روایات کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔

جاپان

جاپانی شادیوں میں دلہن اکثر دو یا اس سے زائد ملبوسات پوری تقریب میں استعمال کرتی ہے جو کہ سفید اور سرخ رنگ کے ہوتے ہیں۔

گھانا

گھانا کی روایتی شادی بہت رنگا رنگ ہوتی ہے، وہاں اکثر ملبوسات کے ڈیزائن مختلف رنگوں اور پیٹرن کے حامل ہوسکتے ہیں، ہر خاندان کے لباس کا اپنا پیٹرن ہوتا ہے۔

رومانیہ

آج کل اس ملک میں اکثر نوجوان شادی کے موقع پر جدت کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم روایتی تقریبات اب بھی اس کے دیہی علاقوں میں ہوتی ہیں، اگرچہ یہ ملک زیادہ بڑا نہیں مگر اس کے ہر خطے کی شادی کے حوالے سے اپنی روایات ہیں۔

سری لنکا

اگر آپ کو کسی سری لنکن روایتی شادی میں شرکت کا موقع ملے تو آپ کی نگاہیں دلہا سے نہیں ہٹ سکیں گی۔

بھارت

سرخ یا گلابی عروسی ملبوسات بھارتی ثقافت میں دلہن کا روایتی انتخاب ہوتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ

اسکاٹ لینڈ میں دلہا عام طور پر اسکرٹ پہنتا ہے، جبکہ شادی کی تقریب کے بعد دلہا ایک شال دلہن کے کندھے پر ڈالتا ہے جو اس کے خاندان کے رنگوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس طرح یہ دلہن کی نئے خاندان میں رکنیت کی علامت بن جاتا ہے۔

پاکستان

پاکستان کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمیں اپنے ملک کی روایات کے بارے میں کافی کچھ علم ہے۔

ایتھوپیا

ایتھوپیا واحد افریقی ملک ہے جہاں عیسائیت سرکاری مذہب ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی شادیاں یونانی یا روسی انداز کی ہوتی ہیں۔

انڈونیشیا

انڈونیشیا میں ایک سے دوسرے جزیرے میں شادی کی روایات مختلف ہوتی ہیں، ویسے بھی تین سو نسلی گروپس اور چھ بڑے مذاہب کو ماننے والے افراد پر مشتمل اس ملک کی ثقافت متعدد رنگوں کی حامل ہے۔

قفقاز

یورپ اور ایشیا کی سرحد پر موجود اس خطے میں روایتی شادی کے موقع پر دلہا وہاں کا روایتی کوٹ پہنتا ہے جبکہ بیلٹ سے تلوار بندھی ہوتی ہے، دلہن اکثر سفید عروسی لباس میں ہوتی ہے جس پر خوبصورت سیاہ پٹیاں لگی ہوتی ہیں۔

چین

چین کا روایتی عروسی لباس سرخ ہے، چین میں ویسے سفید رنگ کو ماتم کا رنگ مانا جاتا ہے، شادی کے بعد دلہا دلہن کے سر سے سرخ ڈوپٹے کو ہٹاتا ہے۔

ملائیشیا

ملائیشیا میں اکثر دلہن جامنی یا کریم رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کرتی ہے۔

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا میں روایتی انداز سے شادی کرنے کا رواج حالیہ عرصے میں زور پکڑ چکا ہے، یہاں کی تاریخی روایات کے مطابق دلہا اپنی بیوی کو کمر پر اٹھا کر میز کے گرد گھومتا ہے، جو اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ دلہن اپنے شوہر پر انحصار کرسکتی ہے۔

ناروے

ناروے میں دلہن ایک روایتی نارویجن لباس پہنتی ہے۔

نائیجریا

نائیجریا میں دلہنیں روایتی عروسی ملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں، جبکہ سر پر ایک مخصوص پگڑی ٹائپ کپڑا بندھا ہوتا ہے۔

Read Comments