Dawn News Television

شائع 14 اپريل 2017 07:41pm

یوٹیوب کے اس خفیہ فیچر کو استعمال کرنا سیکھیں

گوگل نے یوٹیوب میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جو ڈرامائی حد تک اس ویڈیو شیئرنگ سائٹ کو بدل دیتا ہے۔

جی ہاں گوگل نے انتہائی خاموشی سے یوٹیوب میں ڈارک موڈ نامی فیچر کا اضافہ کیا ہے جو یوٹیوب کے روایتی سفید اور سرخ تھیم کو سیاہ رنگ سے بدل دیتا ہے جبکہ یوزر انٹرفیس بھی کچھ بدل جاتا ہے۔

تاہم ڈارک موڈ کو ایکٹو کرنا ذرا مشکل ہے مگر اس میں بھی ایک منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگتا۔

یہ فیچر فی الحال ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور موبائل ایپ میں کام نہیں کرتا۔

اسے ایکٹو کرنے کے لیے گوگل کروم پر یوٹیوب ویب سائٹ اوپن کریں۔

ویب سائٹ اوپن ہونے کے بعد اپنے اکاﺅنٹ سے سائن ان ہو۔

اس کے بعد ونڈوز کمپیوٹر پر Ctrl + Shift + I کمانڈ دبائیں جبکہ ایپل کے میک پر Option + Command + I۔

آپ کے سامنے کروم ڈیو ٹولز کا پیج کھل جائے گا اور اس میں آپ کو کنسول (Console) پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ

وہاں یہ لنک پیسٹ کریں document.cookie="VISITORINFO1LIVE=fPQ4jCL6EiE" ۔

اسکرین شاٹ

اس کے بعد ڈیو ٹولز کو بند کرکے پیج ری فریش کرلیں۔

اس کے بعد دائیں جانب اوپر اپنے گوگل پروفائل فوٹو پر کلک کریں اور وہاں نیچے ڈارک موڈ کو سلیکٹ کرکے اسے ایکٹو کردیں۔

اسکرین شاٹ

آپ کا یوٹیوب پیج پہلے سے بالکل مختلف ہوجائے گا جو کہ گوگل کی جانب سے آنکھوں کو مانیٹر کی تیز روشنی سے بچانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اسکرین شاٹ

گوگل نے باضابطہ طور پر اس فیچر کا اعلان نہیںکیا مگر یہ اس کی جانب سے یوٹیوب کے ویب ڈزائن میںکی جانے والی تبدیلیوں کاحصہ ہے۔

اور یہ ڈراک موڈ آنکھوں کو تو بھلا لگتا ہے اب دیکھنا ہے کہ گوگل اس فیچر کو کب تک برقرار رکھتا ہے۔

Read Comments