Dawn News Television

اپ ڈیٹ 04 مئ 2017 07:44pm

نیشنل ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب

بھارت کے 64 ویں نیشنل ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ہوچکی، تمام اداکاراؤں، ہدایات کاروں اور اداکاروں کو ہندوستان کے صدر پرناب مکھرجی نے ایوارڈ دئیے، اس موقع پر بھارت کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات وانکیا نیدو اور جونیئر وزیر برائے اطلاعات و نشریاتراجیہ وردھن سنگھ بھی موجود تھے۔

نیشنل ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر بالی ووڈ ستاروں کے اہل خانہ، قریبی عزیز اور دوست بھی نظر آئے۔

اس بار بہترین اداکار کا ایوارڈ اکشے کمار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، انہیں فلم رستم میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملیالم زبان میں بننے والی فلم’منامنوگو‘میں جوہر دکھانے والی اداکارہ سرابھی جیوٹھی نے حاصل کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو فلم ’نیرجا‘ میں ایئرہوسٹس کا کردار ادا کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ اکشے کمار کو پہلی بار نیشنل ایوارڈ ملا، ویسے وہ اپنی اداکاری پر کئی دیگر بڑے بڑے ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

ایوارڈ تقریب میں بہترین چائلڈ اداکار، بہترین فیچر فلم اور ہدایات کار سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو بھی ایوارڈ دئیے گئے۔

Read Comments