نیشنل ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب

اپ ڈیٹ 04 مئ 2017

بھارت کے 64 ویں نیشنل ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ہوچکی، تمام اداکاراؤں، ہدایات کاروں اور اداکاروں کو ہندوستان کے صدر پرناب مکھرجی نے ایوارڈ دئیے، اس موقع پر بھارت کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات وانکیا نیدو اور جونیئر وزیر برائے اطلاعات و نشریاتراجیہ وردھن سنگھ بھی موجود تھے۔

نیشنل ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر بالی ووڈ ستاروں کے اہل خانہ، قریبی عزیز اور دوست بھی نظر آئے۔

اس بار بہترین اداکار کا ایوارڈ اکشے کمار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، انہیں فلم رستم میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملیالم زبان میں بننے والی فلم’منامنوگو‘میں جوہر دکھانے والی اداکارہ سرابھی جیوٹھی نے حاصل کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو فلم ’نیرجا‘ میں ایئرہوسٹس کا کردار ادا کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ اکشے کمار کو پہلی بار نیشنل ایوارڈ ملا، ویسے وہ اپنی اداکاری پر کئی دیگر بڑے بڑے ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

ایوارڈ تقریب میں بہترین چائلڈ اداکار، بہترین فیچر فلم اور ہدایات کار سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو بھی ایوارڈ دئیے گئے۔

سونم کپور تقریب میں خوش نظر آئیں—فوٹو: اے پی
سونم کپور تقریب میں خوش نظر آئیں—فوٹو: اے پی
عامر خان کی فلم دنگل میں کام کرنے والی زارا وسیم کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
عامر خان کی فلم دنگل میں کام کرنے والی زارا وسیم کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
سرابھی جیوٹھی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا—فوٹو: اے پی
سرابھی جیوٹھی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا—فوٹو: اے پی
فلم کانجو دیویم میں جوہر دکھانے والے 8 سالہ آدش پروین کو بہترین چائلڈ اداکار کا ایوارڈ ملا—فوٹو اے پی
فلم کانجو دیویم میں جوہر دکھانے والے 8 سالہ آدش پروین کو بہترین چائلڈ اداکار کا ایوارڈ ملا—فوٹو اے پی
فلم ڈائریکٹر کے وشواناتھ کو تقریب میں دادا بھائی صاحب پھالکے ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
فلم ڈائریکٹر کے وشواناتھ کو تقریب میں دادا بھائی صاحب پھالکے ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
ٹوئنکل کھنہ نے ایوارڈ وصول کرنے سے قبل اکشے کمار کو مبارک باد دی—فوٹو: اے پی
ٹوئنکل کھنہ نے ایوارڈ وصول کرنے سے قبل اکشے کمار کو مبارک باد دی—فوٹو: اے پی
منوج جوشی کو مراٹھی فلم میں اداکاری کرنے پر معاونت اداکار کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
منوج جوشی کو مراٹھی فلم میں اداکاری کرنے پر معاونت اداکار کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
سرابھی جیوٹھی تقریب میں خوش نظر آئیں—فوٹو: اے پی
سرابھی جیوٹھی تقریب میں خوش نظر آئیں—فوٹو: اے پی
سونم کپور کو فلم نیرجا میں ائیرہوسٹس کا کردار ادا کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
سونم کپور کو فلم نیرجا میں ائیرہوسٹس کا کردار ادا کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
سرابھی جیوٹھی اور سونم کپور سیلفیاں بناتی نظر آئیں—فوٹو: اے پی
سرابھی جیوٹھی اور سونم کپور سیلفیاں بناتی نظر آئیں—فوٹو: اے پی