☰
گوگل پلے اسٹور میں وائرس کا انکشاف
انٹرنیٹ آلات میں وائرس کی موجودگی کوئی نئی بات نہیں، تاہم اگر ایسے آلات میں خطرناک وائرس موجود ہو تو یہ ہر کسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
سائبر کرائم اور انٹرنیٹ پر ہیکنگ سے متعلق تحقیقات کرنے والی امریکا کا ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور میں وائرس موجود ہے۔
چیک پوائنٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی نامی کمپنی کے مطابق گوگل پلے اسٹور میں نومبر 2016 میں وائرس چھوڑا گیا۔
کمپنی نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ فالس گائیڈ نامی وائرس گوگل پلے اسٹور میں موجود کم سے 40 موبائل ایپلی کیشنز میں موجود ہے، جس سے لاکھوں صارفین اور ڈیوائسز متاثر ہوچکے۔
کمپنی نے دعویٰ کیا کہ فالس گائیڈ نامی وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 6 لاکھ ڈیوائسز اور 20 لاکھ صارفین متاثر ہوئے ہیں۔