جنگ عظیم دوم میں جرمنی کو شکست دینے پر روس میں جشن
جنگ عظیم دوم میں روس سویت یونین کی صورت میں موجود تھا، اور اس نے ہٹلر کی نازی جرمنی کو شکست دی تھی۔
جنگ عظیم دوم میں نازی جرمنی کو شکست دینے پر ہر سال کی طرح اس سال بھی روس میں فوجی پریڈ منقعد کی گئی۔
جنگ عظیم دوم کے زمانے میں روس سویت یونین کی صورت میں موجود تھا، اور اس نے ہٹلر کی نازی جرمنی کو شکست دی تھی۔
روس میں گزشتہ 72 برس سے یہ جشن منعقد ہوتا آیا ہے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔
ریڈ اسکوائر پر منعقد کی گئی پریڈ میں ہزاروں روسی فوجیوں نے جدید اور غیر روایتی ہتھیاروں کے ساتھ اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ جنگ عظیم دوم میں سوویت یونین کے 2 کروڑ 70 لاکھ فوجی ہلاک ہوئے تھے، جب کہ آخر میں جرمنی کو شکست ہوئی تھی۔
جنگ عظیم دوم میں جرمن مخالف گروپ میں سب سے زیادہ نقصان سوویت یونین کا ہی ہوا تھا۔