'حیدرآباد کی چڑیل' کی تصویر وائرل
اگر آپ کو کبھی کوئی 'چڑیل' نظر آجائے تو کیا کریں گے ؟ اس جگہ سے دور بھاگیں گے یا کچھ اور کریں گے؟
ویسے آج کے دور میں اس کا جواب بہت آسان ہے سب سے پہلے تو فون نکال کر اس کی تصویر لیں گے اور پھر اسے سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کرکے ہی اس جگہ سے دور بھاگیں گے۔
مزید پڑھیں : 'فلوری' میں انوشکا شرما کا 'بھوت'
اور ایسی ہی ایک 'چڑیل' کی تصویر نے معروف پاکستانی گلوکار فاخر محمود کو الجھن میں ڈال دیا۔
یہ بھی پڑھیں : برازیل: صدر کے محل میں بھوت آگئے
فاخر نے پیر کو اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں 'حیدرآباد' میں کسی جگہ ایک دیوار پر 'چڑیل' بیٹھی ہوئی ہے اور متعدد لوگ اس کی تصویریں لے رہے ہیں۔
فاخر نے اپنے فالورز سے جاننا چاہا کہ یہ حقیقی ہے یا نہیں۔
اس کا جواب انہیں ملا یا نہیں مگر فاخر محمود کی یہ پوسٹ ضرور وائرل ہوگئی اور ہر ایک نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اور ایک کمنٹ میں ہی انہیں اس سوال کا جواب بھی مل گیا ہوگا جس میں ایک صارف نے بتایا کہ یہ تصویر حیدرآباد کی نہیں بلکہ مراکش میں لی گئی تھی۔
اسی طرح تصویر میں نظر آنے والی چڑیل بھی دراصل ایک گڑیا ہے جسے چوروں نے گھروں میں سامان چرانے کے دورران لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے لیے استعمال کیا تھا۔
یہ بھی دیکھیں : سائنسدانوں نے 'بھوت' تیار کر لیے