Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 مئ 2017 11:41pm

کراچی کا بڑا حصہ ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیا

کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار آنے والی فنی خرابی کے باعث شہر قائد کا بڑا حصہ ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیا۔

پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث اولڈ سٹی ایریا کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے، جبکہ شاہ فیصل کالونی اور نیو کراچی سمیت شہر کے کئی دیگر علاقے میں متاثر ہوئے۔

کے الیکٹرک کے جانب سے فراہم کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں اس وقت بجلی کی طلب تقریباً 2 ہزار 950 میگاواٹ جبکہ رسد 2 ہزار 375 میگاواٹ ہے جس کے باعث 575 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فنی خرابی: کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی منقطع

یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا موقع ہے جب کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی سامنے آئی ہے۔

شہر قائد میں گزشتہ 22 روز کے بجلی کے 4 بڑے بریک ڈاؤن ہوچکے ہیں۔

کے الیکٹرک حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ تکنیکی خرابی دور کرلی گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی پوری طرح بحال ہوچکی ہے۔

Read Comments