کے الیکڑک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے کراچی کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کے الیکڑک کے 12 گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، جس سے کئی علاقوں میں اندھیرا چھا گیا۔

جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ان میں گارڈن، لائنز ایریا اور سرجانی ٹاؤن کے علاقے شامل ہیں۔

ڈیفنس، کلفٹن، کے ڈی اے سوسائٹی اور ناظم آباد میں بھی بجلی کی فراہم متاثر ہوئی، جبکہ گلستان جوہر، گلشن اقبال اور گلبرگ میں بھی بجلی غائب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

کے الیکٹرک کے ترجمان نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صرف ایک جنریشن یونٹ تکنیکی خرابی کے باعث ٹرپ ہوا، جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بحال ہوچکی ہے، جبکہ علاقوں میں بھی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں