کاروبار

بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی

کے ایس ای 100 انڈیکس 497.97 پوائنٹس (0.95 فیصد) کمی کے بعد 52 ہزار 138.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مالی سال 18-2017 کے بجٹ کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری روز مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 497.97 پوائنٹس (0.95 فیصد) کمی کے بعد 52 ہزار 138.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 6 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 9.46 ارب روپے رہی۔

اسٹاک ایکسچینج کی 372 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 109 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 251 کے شیئرز میں کمی اور 12 کے قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 2 کروڑ 34 لاکھ 90 ہزار شیئرز پاور سیمنٹ کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے ایک کروڑ 19 لاکھ ، بینک آف پنجاب کے ایک کروڑ 5 لاکھ 80 ہزار، اینگرو پولیمر کے ایک کروڑ4 لاکھ 40 ہزار اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے 71 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔